ملزم حسنین امین گرفتار:اسلحہ ناجائز پستول30 بور معہ میگزین برآمد

Published: 08-10-2024

Cinque Terre

میر پور (بلال ظفر نوشاہی سے)آفیسران بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کے احکامات پر بھمبرپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں!سہیل یوسف انسپکٹر SHOتھانہ سٹی بھمبر نے معہ شمشیر علی ASI ونفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین امین ولد محمد امین سکنہ وارڈ نمبر 3 سے اسلحہ ناجائز پستول30 بور معہ میگزین برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا.جبکہ دوسری کارروائی میں رفاقت الیاس انسپکٹر SHO تھانہ چوکی نے معہ محمد شفیق تفتیشی و نفری تھانہ چوکی کے کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری مسمی افتخار احمد ولد بشیر احمد سکنہ چاچووال تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو علاقہ پنجاب سے گرفتار کر لیا ہے۔