نائب صدر پریس کلب مریدکے محمد وقار بابر کی وفاقی وزیر صنعت و تجارت رانا تنویر حسین کیساتھ ملاقات

Published: 08-10-2024

Cinque Terre

مریدکے(محمد وقار بابرسے)مریدکے پریس کلب کے نائب صدرمحمدوقاربابرکی اسلام آبادوفاقی وزیرصنعت وتجارت راناتنویرحسین کیساتھ خصوصی ملاقات۔ہوئی ملاقات کے دوران وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے نائب صدرمریدکے پریس کلب اور ال میڈیا گروپ مریدکے کے ایڈمن محمدوقاربابرکیساتھ انتہائی خوشگوارماحول میں علاقہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرنے کے علاوہ کہاکہ قوم نے (ن) لیگ کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا جسے ضائع نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان شاء اللہ ملک کو جلد مسائل کی دلدل سے نکال لے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جن کے آلہ کار ملک کے اندر انارکی و انشتار برپا کرکے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام کی منزل حاصل نہ ہو سکے مگر ان کی سازشوں کو ناکام بنا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔