Published: 11-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے 3 سو سے زائد پولیس افسران کے تبادلے کردیئے تبادلہ جات میں 1 انسپکٹر‘ 7 سب انسپکٹر‘ 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹر‘16 ہیڈ کانسٹیبل، 239 کانسٹیبل اور 22 لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں۔ شورکوٹ‘ جھنگ‘ احمدپورسیال اور اٹھارہ ہزاری کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر گشت کیلئے شاہین اسکواڈ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کچہریوں اور حوالاتیوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی جبکہ تھانہ جات میں گشت کا میکانزم ازسرنو ترتیب دے دیا گیا۔مویشی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرے کو بھی فعال کیا جا رہا ہے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ انسدادِ جرائم کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔