Published: 11-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔انہوں نے سکول میں تعلیمی اور تدریسی امور کا جائزہ لیا اور سکول میں اعلی نظم و نسق برقرار رکھنے اور منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت سکول کے انتظامی امور کو چیک کیااور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں کے معائنہ جات کا مقصد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ بچوں کو معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانا انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیااور بچوں کی قابلیت کو سراہا۔