تھانہ ڈڈیال:ملزم لیاقت شاہین گرفتار‘ 5سو گرام ہیروئن برآمد

Published: 11-10-2024

Cinque Terre

میر پور (بلال ظفر نوشاہی سے)ڈڈیال پولیس کی دھان گلی کے مقام پر دوران چیکنگ پڑتال تھانہ ڈڈیال کے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ارشد‘طاہر محمود IHC‘ نصیب احمد DFC‘یاسر محمود‘ملک نوید، محمد جاوید‘ذیشان مجید اور ہمراہ دیگر نفری کے عادی منشیات فروش مسمی لیاقت شاہین ولد محمد حسین ساکن دڑونی ڈڈیال کو 500 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ملزم مذکور عادی منشیات فروش ہے جو نوجوان نسل کی تباہی کا سبب ہے۔قبل ازیں منشیات کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم ہے۔