سلمان خان کالے ہرن کے بعد گدھے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے

Published: 11-10-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار دبنگ اداکار سلمان خان کالے ہرن کے بعد اب ایک گدھے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 18 کے نئے مہمان ’گدھے‘ نے انٹری دیتے ہی تہلکا مچا دیا، جس پر سلمان خان کو نوٹس مل گیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریئلٹی شو نے گدھے کو بطور 19 ویں مہمان دکھایا ہے، بگ باس انتظامیہ نے اس گدھے کا نام ’گدھراج‘ رکھا ہے۔بگ باس کے گھر میں گدھے کی موجودگی کے بعد سلمان خان اور بگ باس کے لیے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں اور جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا نے بھی سلمان خان کو نوٹس بھیج دیا ہے۔پیٹا نے بگ باس کے گھر میں گدھے کو رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بگ باس میں گدھے کی موجودگی پر ہمیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جو درست ہیں اور انہیں قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پیٹا کا کہنا ہے کہ سلمان خان ریئلٹی شو کے پروڈیوسرز کو شو میں جانوروں کو تفریح کے لیے استعمال نہ کرنے پر قائل کریں، ساتھ ہی تنظیم نے گدھے کو محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔