لبنان دھماکوں کے بعد ایران کی ایئرلائنز میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

ایران نے لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے بعد تمام پروازوں پر پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یازرلو نے کہا کہ دوران پرواز موبائل فونز کے علاوہ کوئی بھی الیکٹرانک مواصلاتی ڈیوائس ممنوع قرار دی گئی ہے۔خیال رہے کہ 17 اور 18 ستمبر کو لبنان میں پیجرز دھماکے ہوئے تھے جس میں 39 افراد جاں بحق اور تقریباً 3 ہزار لوگ زخمی ہوئے تھے۔ پیجرز دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا، زخمیوں میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع  میں دبئی کی ایئر لائن نے بھی اپنے طیاروں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی تھی۔