فاسٹ بولر ڈیانا بیگ ویمنز ورلڈکپ سے آؤٹ، نجیہہ علوی قومی ٹیم میں شامل

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ ویمنز ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔ ڈیانا بیگ کی جگہ نجیہہ علوی کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنکل کمیٹی نے پاکستان ویمن ٹیم میں تبدیلی منظور کرلی۔ خیال رہے کہ ڈیانا بیگ پہلے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں، سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انہیں پنڈلی کی انجری ہوئی تھی۔