بابا صدیقی پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سنجے دت سب سے پہلے اسپتال پہنچے

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔بابا صدیقی کو گولی لگنے کی اطلاع ملتے ہی سنجے دت سب سے پہلے اسپتال پہنچے تھے، مگر ان کے موت کی تصدیق ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار اداسی کے عالم میں اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے اسپتال سے باہر نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت اسپتال سے باہر آتے ہوئے سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں اور اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، مگر سنجے دت کسی سے بات کیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتے ہیں۔