شاہ رخ اور سلمان خان کی لڑائی ختم کروانے میں بابا صدیقی کا اہم کردار تھا

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو آج ممبئی کے باندرہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا، انہوں نے بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی لڑائی ختم کروانے اہم کردار ادا کیا تھا۔بابا صدیقی نہ صرف اپنی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے مشہور تھے، بلکہ وہ اپنی شاندار تقریبات کی میزبانی کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ 2013 میں منعقد کی گئی ایک ایسی ہی تقریب میں، انہوں نے بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو دوبارہ ملانے میں کردار ادا کیا تھا۔اگرچہ دونوں اداکاروں کے درمیان کبھی کبھار اختلافات اور عوامی جھگڑے سامنے آتے رہے ہیں، لیکن ان کے درمیان ایک خاص تعلق ہمیشہ برقرار رہا ہے۔ ان کے تعلقات میں ایک اہم لمحہ 2013 میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں سامنے آیا، جب شاہ رخ خان اور سلمان خان نے پانچ سالہ دوری کا خاتمہ کیا۔