چوکی پولیس جاتلاں: ملزم علی شان گرفتار‘ 30بور پستول بمعہ میگزین 5دانہ روند برآمد

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپوٹ بلال ظفر نوشاہی سے) حسب الحکم ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت‘ایس پی میرپور راجہ عامر شہزاد نوابی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں منشیات و اسلحہ نا جائز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے چوکی پولیس جاتلاں کے انچارج شہزاد احمد SIنے ہمراہ یاسر محمود IHC نازک پریمی DFC و خرم شہزاد کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی شان ولد شبیر حسین قوم مغل ساکن سیلر تحصیل و ضلع بھمبر کو 30 بور پستول مع میگزین 5 دانہ روند زندہ سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف 15 ضمن 2 AAکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع عوام علاقہ نے اس کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔