Published: 13-10-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر/منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی۔101بوتل شراب 95گرام چرس پستول 30 بور معہ میگزین و راوند برآمد ملزمان گرفتار محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آصف اصغر کیانی‘کامران خان‘ افضال شاہ ساکنان ڈھنگروٹ کوٹلی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 101 بوتل شراب برآمد کی گئی جبکہ ملزم عاطف ساکن عشقیالی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 95 گرام چرس بر آمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔مزید اہم انکشافات متوقع جبکہ چوکی افسر تتہ پانی خلیل احمد نے ملزم آکاش ولد تعظیم ساکن ڈبسی نکیال کے قبضہ سے پستول 30 بور معہ میگزین و راوند برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔