Published: 13-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن فحاشی کا اڈا بند کروانے کی بجائے نشاندہی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرنے لگی۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں فحاشی کے اڈے سرعام چلنے لگے۔ ڈبلیو بلاک میں صدیقیہ مسجد کے قریب فحاشی کا اڈا بند کروانا پولیس کیلئے چیلنج بن گیا۔ شام ڈھلتے ہی حوس کی پیاس بجھانے والے نوجوانوں کا تانتا بندھ جاتا۔ پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن معاشرتی برائی ختم کرنے کی بجائے ملزمان سے ساز باز۔جمعہ کی رات منچلے رنگ رلیاں منانے آئے تو اہل علاقہ نے منع کیا۔پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے رات گئے فحاشی کے اڈے کی نائیکہ کے ہمراہ علاقہ مکینوں کے گھروں پر ریڈ کردیا۔ گزشتہ ماہ ڈی پی او جھنگ کی کھلی کچہری میں تمام اہل محلہ نے فحاشی ختم کرنے کی درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ علاقہ مکینوں نیآر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔