Published: 13-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) جھنگ سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایس ایچ او کانڈیوال سب انسپکٹر علی عباس وفات پا گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایس ایچ او علی عباس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ آئی جی پنجاب کا جاں بحق افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، سب انسپکٹر علی عباس کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب محکمہ پولیس علی عباس کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ موجود رہے گا، ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب کی ڈی پی او جھنگ کو سب انسپکٹر کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔