علی عارف کو شدید زخمی کرنیوالا ملزم عثمان خالد گرفتار‘ پستول 9ایم ایم بمعہ میگزین برآمد

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن میرپور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں چوہدری محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر، خواجہ عبدالقیوم ڈی ایس پی سٹی بھمبر کی زیر نگرانی سہیل یوسف انسپکٹر SHOتھانہ سٹی بھمبر نے معہ شمشیر علی شاکر اسسٹنٹ سب انسپکٹر, محمد لقمان DFC و محمد راسف کارروائی کرتے ہوئے مسمی علی عارف سکنہ بڑھنگ کو مورخہ 9 اکتوبر 2024 کو آتشیں اسلحہ سے فائر کرکے شدید زخمی کرنے والا ملزم عثمان خالد عرف للو ولد محمد خالد قوم راجپوت سکنہ بڑھنگ کو گرفتار کرکے وقوع میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول 9MM معہ میگزین بھی برآمد کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔