Published: 13-10-2024
لاہور (رپورٹ سلیمان علی بٹ سے) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے لاوارث اور گھروں سے بھاگے معصوم بچوں کو ورغلا پھسلا کر آزاد کشمیر سمگل کرنے والا گروہ گرفتار،اغواء برائے تاوان سیل لاہورکی کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی،ملزمان کے قبضے سے 29 بچوں کو بحافظت بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزمان نے لاوارث بچوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر آزاد کشمیر منتقل کیا اور غیر قانونی قید میں رکھا، بچوں سے جنسی زیادتی اور جبری مشقت کروانے کا انکشاف مزید تفتیش جاری، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی ایس پی فرقان بلال اور ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کیہمراہ اہم پریس کانفرنس،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔