Published: 15-10-2024
شورکوٹ(چوہدری بلال بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی بہادر شاہ کا دورہ کیا۔سکول کی عمارت کی تزئین و آرائش اور چھتوں کی مرمت و بحالی کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔سکول میں نئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا جائزہ بھی لیا اور ایکسین پبلک ہیلتھ کو فوری فنگشنل کرنے کے احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صحت کی سہولیات کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بنیادی مرکز صحت ملہوآنہ کا دورہ کیا۔محکمہ صحت اور بلڈنگ کے افسران سے ری ویمپنگ کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کو باقاعدہ کام کی کوالٹی کو چیک کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کئیں اور کام کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شورکوٹ میں ٹوبہ کھمانانوالہ سڑک کی تعمیر پر جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی وزٹ کیا۔محکمہ ہائی وے کے افسران سے سٹرک کی تعمیر پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔سڑک کی تعمیر میں میٹیریل کی کوالٹی اور کام کو دیئے گئے وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ ہائی کے افسران کو سڑک پر جاری کام کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج حویلی بہادر شاہ کا دورہ بھی کیا اور محکمہ بلڈنگ کے افسران سے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔کالج کی عمارت کو جلد مکمل اور فنگشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر حویلی بہادر شاہ کا دورہ بھی کیا اور محکمہ صحت اور بلڈنگ کے افسران سے ری ویمپنگ کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔رواں سال دسمبر تک ری ویمپنگ کے کام کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کو باقاعدہ کام کی کوالٹی کو چیک کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شورکوٹ میں زیر تعمیر ریسکیو 1122 کی عمارت پر جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا اور عمارت کی تعمیر پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے,فنشنگ کے کام کو فوری مکمل کرنے اور رواں ماہ فنگشنل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل شورکوٹ میں بنیادی مرکز صحت اللہ یار جوتہ کا دورہ کیا۔محکمہ صحت اور بلڈنگ کے افسران سے ری ویمپنگ کے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔رواں سال دسمبر تک ری ویمپنگ کے کام کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کو باقاعدہ کام کی کوالٹی کو چیک کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے دفتر یونین کونسل حویلی بہادر شاہ کا دورہ بھی کیا۔پیدائش،اموات کے اندراج و ریکارڈ کو چیک کیا اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔