ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کے لیے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کےلیے بھرتی کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔گرفتاری سے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر بےنقاب ہوگیا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ ایرانی نیٹ ورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کے لیے بھرتی کرنےکا کام کرتا تھا۔