ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کے شاہزیب خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فلپائن کے کالمبا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔پہلے راؤنڈ میں کالبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10-3 اور تیسرا راؤنڈ 18-0 سے جیت کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل شاہ زیب نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے ہدایت توماکاکا کو 12-14.16-14 اور 22-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا +87 ویٹ کیٹیگری فائنل میں قازقستان کے کابلان نے پاکستان کے حمز سعید کو 5-1 اور 4-4 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لی