لگتا ہے یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائے گی، بین ڈکٹ

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائے گی۔پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ آج پچ پر اسپن زیادہ ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ مزید اسپن ہوگا۔بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ کل کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز کریں، آخری سیشن کے آخر میں پاکستانی اسپنرز نے اچھی بولنگ کی۔اپنی سنچری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنچری کرنے کے بعد ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ چوتھی اننگز اس پچ پر آسان نہیں ہوگی۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا، زیادہ سوئپ شاٹس کی کوشش نہیں کی۔خیال رہے بین ڈکٹ نے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 114 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔