ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ، بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو ہرادیا

Published: 21-10-2024

Cinque Terre

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا۔عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 183 رنز اسکور کیے۔کپتان تلک ورما نے 44، پربھ سمرن سنگھ نے 36 اور ابھی شیک شرما نے 35 رنز بنائے جبکہ سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوگئی اور 7رنز سے میچ ہار گئے، گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 176رنز بناسکے۔عرفات منہاس نے 41، یاسر خان نے 33 اور قاسم اکرم نے 27 رنز بنائے جبکہ انشول کمبوج نے 3، نشانت اور راسک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل دن کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو چار وکٹ سے مات دی۔