میر حمزہ راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر

Published: 22-10-2024

Cinque Terre

پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ذرائع کے مطابق میر حمزہ معمولی انجری کا شکار ہیں، انہیں کمر کے نچلے حصے میں درد ہو رہا ہے۔میر حمزہ نے دونوں پریکٹس سیشنز میں حصہ نہیں لیا، صرف معمولی واک اور آرام کیا۔دوسری جانب انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔