گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلش بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے، ساجد خان

Published: 25-10-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے۔راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔قومی ٹیم کے اسپنر نے کہا کہ پہلا اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھا تھا۔ نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی اسپن کیا۔ نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے ہیرو ساجد خان نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا۔ انہوں نے 128 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔