جیت کے باوجود رمیز راجا کی شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو

Published: 26-10-2024

Cinque Terre

انگلینڈ کے خلاف جیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی۔رمیز راجہ نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں پر طنز کیا، تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے بعد پاکستان کے کپتان سے بات چیت پر اُنہیں ٹوکتے رہے، سیریز کے دوران لیے گئے فیصلوں پر سوالات کیے جس کے جوابات پر اُنہوں نے اعتراضات بھی کیے۔سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ایک موقع پر نعمان علی کے بارے میں کہا کہ لگتا ہے کہ نعمان میں خون کی کمی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر رمیز راجا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ  میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔آج ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹرز پاکستانی اسپنرز کے آگے بے بس دکھائی دیے، پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کےلیے صرف 36 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے صرف ایک وکٹ گنوائی، صائم ایوب 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے باآسانی 3.1 اوورز میں 36 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔