دورہ آسٹریلیا کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ کے پرفارمرز کو موقع دینے پر غور

Published: 26-10-2024

Cinque Terre

دورہ آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کےلیے چیمپئنز ون ڈے کپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور شروع ہوگیا۔  ذرائع کے مطابق پی سی بی سلیکٹرز نے دورہ آسٹریلیا کےلیے وائٹ بال اسکواڈ کل فائنل کرلیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دورے کےلیے چیمپئنز ون ڈے کپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کےلیے محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور پھر اتنے ہی میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر، دوسرا 8 نومبر جبکہ تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔