محسن نقوی کی ٹیم میٹنگ میں ساجد خان سے خصوصی گفتگو

Published: 26-10-2024

Cinque Terre

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹیم میٹنگ کے دوران ساجد خان سے خصوصی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے اسپنر ساجد خان کی راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس کو خوب سراہا۔اسپنر سے مکالمے میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جیت کی صورت میں خوش کردیا، پرفارمنس دینے والے کا حق کوئی نہیں مار سکتا۔محسن نقوی نے ساجد خان سے گفتگو میں مزید کہا کہ معلوم ہوا ہے آپ کو کنٹریکٹ گزشتہ 3 سال سے نہیں ملا، آپ کو جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔