کیا آپ بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی فلاپ فلم کا نام جانتے ہیں؟

Published: 26-10-2024

Cinque Terre

بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی فلاپ فلم سامنے آگئی، جس نے سنیما پر صرف 60 ہزار کی کمائی کی جبکہ تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے اسے خریدے سے ہی انکار کردیا۔بھارت میں فلم سازی ایک مہنگا کاروبار ہے، پروڈکشن، کاسٹنگ اور وی ایف ایکس کی وجہ سے فلموں کی تیاری پر کروڑوں روپے کی لاگت آتی ہے۔فلم میں جتنا بڑا اسٹار ہوگا، اس کا بجٹ اتنا ہی بڑا ہوگا، اس کام میں مصیبت یہ ہےکہ کوئی گارنٹی نہیں کہ لگائی ہوئی رقم واپس لوٹے گی یا نہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’لیڈی کلر‘ نامی فلم 45 کروڑ کے بجٹ سے بنی لیکن اس نے باکس آفس پر صرف 60 ہزار روپے کی کمائی کی۔45 کروڑ میں بننے والی فلم کی 60 ہزار کمائی نے فلمساز کا 99 اعشاریہ 99 فیصد نقصان کیا ہے جو بھارتی فلم سازی کی تاریخ کا سب بڑا خسارہ ہے۔سیکشن 375 جیسی فلم بنانے والے اجے باہل 2023ء میں فلم لیڈی کلر بنائی، اس کرائم تھرل فلم میں ارجن کپور اور بھومی پڈنیکر جیسے بڑے ناموں نے پرفارم کیا ہے۔اس فلم کے بعض مناظر دوبارہ عکس بند کیے گئے، جس کی وجہ سے فلم کی لاگت میں اضافہ ہوگیا تاہم اپنے ابتدائی دن بھارت میں اس کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے۔رپوٹس کے مطابق لیڈی کلر کے فلاپ ہونے کی وجہ اس کا کلائمکس مکمل طور پر شوٹ نہ ہونا ہے لیکن فلمساز اس تاثر کی نفی کرتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں فلم کی محدود سنیما گھروں میں ریلیز اس کی ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔فلم کو کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی، جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر فری ریلیز کیا گیا، جیسے وہاں 25 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، وہاں بھی اس فلم کے متعلق دیکھنے والی منفی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔