ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن، پامیلا اینڈرس کی محبت میں گرفتار

Published: 26-10-2024

Cinque Terre

ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیام نیسن 72 سال کی عمر میں ساتھی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق لیام نیسن نے اپنی فلم "دی نیکڈ گن" کی ساتھی اداکارہ 57 سالہ پامیلا اینڈرسن  کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔لیام نیسن نے اینڈرسن کے ساتھ کام کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہوئے انہیں ایک نہایت عمدہ ساتھی قرار دیا۔ ان کے مطابق، پامیلا میں عاجزی ہے اور وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب ڈیٹنگ سے دور ہو چکے ہیں اور رومانوی تعلقات کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ رہے۔دوسری جانب پامیلا اینڈرسن نے بھی لیام نیسن کو ایک شائستہ اور محترم ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیٹ پر ان کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ لیام نیسن کا تعلق مشہور اداکارہ نتاشا رچرڈسن سے رہا، جن سے ان کی شادی 1994 میں ہوئی اور ان کا رشتہ رچرڈسن کی 2009 میں المناک موت تک قائم رہا۔ رچرڈسن کی موت کے بعد نیسن نے کچھ عرصہ فریا سینٹ جانسٹن کے ساتھ وقت گزارا، مگر اس کے بعد سے انہوں نے رومانوی تعلقات سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔دوسری طرف پامیلا اینڈرسن نے سال2021 میں اپنے باڈی گارڈ ڈین ہیورسٹ سے شادی کی۔ پچھلے سالوں میں وہ مختلف ادوار میں پانچ مختلف افراد سے رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں، جن میں مشہور راکر ٹومی لی اور اداکار و فلم ساز جان پیٹرز بھی شامل ہیں۔