ہنی سنگھ نے ایک رات میں 38 لاکھ خرچ کرنے کا واقعہ سنادیا

Published: 26-10-2024

Cinque Terre

بھارتی موسیقار اور گلوکار یویو ہنی سنگھ نے ایک رات میں 38 لاکھ روپے خرچ کا واقعہ سنادیا۔41 سالہ ہنی سنگھ نے بتایا کہ 2013ء میں دبئی کے ایک کلب میں ہم 8 دوستوں نے پارٹی کی، تمام ہی شرابی تھے، جس کا بل 38 لاکھ روپے کا آیا، جس کی ادائیگی 3 کریڈٹ کارڈز سے کی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ہنی سنگھ نے ایک انٹرویو میں 11 سال پہلے دبئی کے ایک کلب میں اپنی عیاشی سے متعلق واقعہ بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں پارٹیز میں بہت پیسے اڑائے، 2013ء کی بات ہے جب دبئی آج کے مقابلے میں مہنگا ہوتا تھا، ہم 8 دوست پارٹی کرنے گئے، سارے شرابی، بوتل پر بوتل آرہی تھی، لڑکیاں بھی دوسری ٹیبل سے اٹھ کر ہمارے قریب آگئیں۔گلوکار نے کہا کہ ہم گئے 8 دوست تھے لیکن پارٹی میں شریک دیگر یعنی 23 تو لڑکیاں تھیں ہم نے چار ٹیبلوں کو جوڑ رکھا تھا، کل 31 لوگوں کا بل ادا کیا، جو 38 لاکھ روپے بنا، جس کی ادائیگی کریڈٹ کارڈز سے کی۔ گھر واپسی خالی ہاتھ ہوئی۔