ودیا بالن نے بھول بھلیاں 2 میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

Published: 26-10-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2007 کی کامیاب فلم "بھول بھلیاں" کے سیکوئل "بھول بھلیاں 2" میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھول بھلیاں 3 میں دوبارہ نظر آنے والی ودیا کا کہنا ہے کہ سیکوئل کی دوسری فلم مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ انہیں خوف تھا کہ اگر وہ سیکوئل میں اچھا کام نہ کر پائیں تو ان کے اصل کام پر منفی اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا، “بھول بھلیاں نے مجھے بہت کچھ دیا اور اگر کچھ غلط ہو جاتا تو سب بیکار ہوجاتا۔ میں نے انیس جی (انیس بزمی) سے کہا کہ میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی۔”خیال رہے کہ بھول بھلیاں 3 میں ودیا بالن کی اس فرنچائز میں واپسی ہوئی ہے جو یکم نومبر سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔