Published: 27-10-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری۔تھانہ پولیس سہنسہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی۔ 48بوتل شراب برآمد‘ ملزمان گرفتار مہدی خان انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سہنسہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان 1- شفاعت علی ولد عاشق حسین قوم جاٹ ساکن ففڑیلہ سہنسہ 2- اظہر آزاد ولد آزاد قوم راجپوت ساکن کرائی ٹوٹ سہنسہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 48 بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمات درج کرتے ہوئے بند حوالات تھانہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مزید اہم انکشافات متوقع۔