لندن: دائیں بازو کے لیڈر ٹومی رابنس کو توہین عدالت پر 18 ماہ قید کی سزا

Published: 28-10-2024

Cinque Terre

برطانیہ میں دائیں بازو کے لیڈر ٹومی رابنس کو توہین عدالت پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنس نے شامی پناہ گزین کے خلاف جھوٹے الزامات دہرانے کا اعتراف کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دائیں بازو کے لیڈر نے ہائی کورٹ کے 2021ء کے حکم کی 10 مرتبہ خلاف ورزی کا بھی اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی پناہ گزین پر اسکول میں ایک نوجوان کے حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، رابنسن نے ویڈیو کے ساتھ غلط الزام لگایا تھا کہ شامی پناہ گزین پرتشدد غنڈہ ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنس کی پوسٹ کے سبب شامی خاندان کو جانے سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔