ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثارکی تھانہ چٹیانہ میں کھلی کچہری

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثارکی تھانہ چٹیانہ میں کھلی کچہری‘ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او عبادت نثار نے سی ایم پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل اف پنجاب پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کے لیے تھانہ چٹیانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او ٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکایات اور مسائل لے کر پیش ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ان کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے احکامات دی ہے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد تھانہ چٹیانہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود ا کر سننا ہے تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کر سکیں جس سے عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے پولیس عوام رابطہ جتنا مضبوط ہوگا معاشرے کی اصلاح اور قانون و انصاف کیرا اسی قدر ہموار ہو سکے گی۔