حکومت کا سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، مجوزہ بل کے مطابق سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججوں پر مشتمل ہوگی۔نئی قانون سازی سے متعلق اسپیکر چیمبر میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تجاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ہائیکورٹس ججز کی تعداد پوری کرنے اور پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں جلد بازی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔پی پی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر زور دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سیاسی جماعتوں کی آراء حکومت سے شیئر کریں گے۔ بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی ہے، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ختم ہونا تھا۔