پاکستان اور سعودی عرب کا دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری  اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ریاض میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا بھی کی۔وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے لیے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔