روبینہ خان کی تنقید کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا، ذلفی بخاری

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان کی تنقید کاجواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ذلفی بخاری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان کا میرے دل میں بہت احترام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کیلئے آج تک جو کچھ کیا وہ بہتر جانتے ہیں۔واضح رہے کہ روبینہ خان کا ذلفی بخاری پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا شوق تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑتے۔انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑا دیا، ذلفی بخاری کا خیال ہے آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا بہت بڑی چیز ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو بلاوجہ اس میں پھنسا دیا۔