فرانس، بزم صدائے وطن پیرس کے تحت شاندار مشاعرے کا انعقاد

Published: 03-11-2024

Cinque Terre

فرانس کی معروف ادبی تنظیم ’بزم صدائے وطن پیرس‘ کے تحت شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔مشاعرہ ادبی تنظیم کے روح رواں اور معروف شاعر محترم مقبول الہٰی شاکر نے بزم کے سرپرستِ اعلیٰ محترم طارق بھٹی کے اعزاز میں منعقد کیا۔تقریب میں پیرس کے مقامی شعراء بڑی تعداد میں شریک ہوئے، جنہیں خواتین اور مرد حاضرین نے بھرپور داد دی۔یہ پر رونق مشاعرہ گھنٹوں جاری رہا، بہترین اور کامیاب مشاعرے کی شام منعقد کرنے پر محترم مقبول الہٰی شاکر دلی مبارکباد کے مستحق ٹھہرے۔