اگر بچوں کی لڑائی ہوئی تو شاہ رخ خان کس کا ساتھ دیں گے؟

Published: 03-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 59 ویں سالگرہ منائی ہے۔شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں منعقد کی گئی ایک تقریب ’ایس آر کے ڈے‘ میں بھی شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ یادگار لمحے گزارے اور اس دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔اس تقریب کے دوران ایک مداح نے یہ سوال پوچھا کہ اگر آریان خان، سوہانا خان اور ابراہم خان کے درمیان کبھی کسی چیز کے لیے لڑائی ہوتی ہے تو آپ کس کا ساتھ دیتے ہیں؟اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللّٰہ، آج تک میرے تینوں بچوں کے درمیان کبھی کسی چیز کے لیے لڑائی نہیں ہوئی۔اُنہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ مستقبل میں بھی کبھی ایسا نہ ہو ورنہ میرے لیے جائیداد کی تقسیم کے دوران بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ لیکن اگر کبھی کوئی لڑائی ہوتی ہے تو میں سہانا کا ساتھ دوں گا۔اُنہوں نے کہا کہ لڑکے بھی ٹھیک ہی ہوتے ہیں اور مجھے وہ بھی پسند ہیں لیکن لڑکوں کے جسم پر بال ہوتے ہیں، وہ سخت مزاج ہوتے ہیں مگر لڑکیاں خوبصورت، نرم مزاج اور مضبوط ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ میں جھگڑے میں اپنی بیٹی کا ساتھ دوں گا۔