Published: 04-11-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف سے) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ،محکمہ تعلیم جھنگ محکمہ نادرا جھنگ،الہاشمی پبلک ماڈل اسکول جھنگ میں مقامی کمیونٹی کے باہمی تعاون سے خواتین کے رجسٹریشن کا ایک روزہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے اپنی رجسٹریشن کروائی کیمپ جس کے میزبان جاوید اقبال زرگر اور فوجی محمود ناصر تھے اور اس کیمپ کے مہمان خصوصی محلہ ظفر آباد رسول پورا کی سماجی شخصیت حاجی نور محمد زرگر تھے یہ کیمپ شیخ عرفان حیدر ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی خواہش اور مسرت ریاض جعفری سوشل ایکٹیوسٹ و ملک حسنین حیدر سوشل ورکر کی خصوصی کاوش پر لگایا گیا اس کیمپ میں نادرا کے فیلڈ آفیسر زولقرنین حیدر نے رجسٹریشن کی میڈیا کوریج این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ ولینٹیرز مسرت ریاض جعفری نے کی