Published: 04-11-2024
جھنگ (چوھدری بلال خان بیوروچیف) تھانہ قادر پور کی حدود میں سنگدل باپ نے اپنے 12 سالہ حقیقی بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی مقدمہ درج تفصیلات کے مُطابق تھانہ قادر پور کے نواحی علاقہ موضع رتہ میں ایک سنگدل شخص ملزم خاور عباس قوم سید نے اپنی پہلی بیوی سے اپنے حقیقی بیٹے خرم شہزاد کوکلہاڑی کے وار کر کہ اُس کی ٹانگ کاٹ دی جس کی ابتدائی طور پر وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ملزم خاور عباس کو اس بات کا رنج تھا کہ مضروب اس کی دوسری بیوی سے کم رغبت رکھتا تھا جب کہ پہلی بیوی جو کہ مضروب خرم شہزاد اپنی حقیقی ماں سے زیادہ پیار کرتا تھا بار بار سمجھانے کے باوجود جب خرم شہزاد اس فطری عمل سے باز نہ تو طیش میں آ کر وقوعہ کے روز اُس نے کلہاڑی کے وار کر کہ اپنے حقیقی بیٹے کی ایک ٹانگ کاٹ دی تھانہ قادر پور کی پولیس نے وقوعہ کا علم ہونے کے فوری طور پر مُلزم سید خاور عباس کو موقعہ سیگرفتار کر کہ اس کے خلاف مُقدمہ درج کر لیا ہے اور مضروب کے میڈیکل رپورٹ کے بعد اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے وقوعہ کی اطلاع کے بعد ڈی.پی.او جھنگ بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے سفاک اور سنگدل مُلزم خاور عباس کسی ہمدردی یا رعایت کا مستحق نہ ہے اور ایسا ظالم اور سنگدل باپ سخت سے سخت سزا کا مستحق ہے اس سلسلہ میں انہوں نے ایس ایچ او تھانہ قادر پور کو مُلزم کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے اور عدالت سے زیادہ سے زیادہ اور فوری سزا دلوانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔