دو فیڈریشنز سے ہاکی اور کھلاڑیوں کو ہی نقصان پہنچے گا، اصلاح الدین

Published: 05-11-2024

Cinque Terre

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ دو فیڈریشنز کے قیام سے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچا ہے، فٹبال اور ایتھلیٹکس کی مثال سب کے سامنے ہے، اب ہاکی میں بھی دو فیڈریشنز کے ہوجانے سے قومی کھیل اور اس سے وابستہ کھلاڑیوں کو ہی نقصان پہنچے گا۔ایسی صورت میں حکومتی عہداران کو چاہیے کے وہ دونوں گروپس کو بلاکر ان کے درمیان مفاہمت کرائے تاکہ کھیل کا میچ متاثر نہ ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اصلاح الدین نے کہا کہ اگر انہیں فیڈریشن میں اہم ذمہ داری دی گئی تو بہتر انداز میں کام کریں گے کیونکہ وہ ایف آئی ایچ میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کوچز منیجر رہے تو اس وقت بھی اچھے نتائج سامنے آئے، اب اگر جو شخصیات فیڈریشن میں لوگوں کو صدر نامزد کرتی ہیں اگر ان کا نام پیش کیے تو چار سال میں ہی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیں گے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کیونکہ انہیں پاکستان ہاکی ٹیم کی خامیوں کا علم ہے اور وہ اس کا حل بھی جانتے ہیں۔