غزہ جنگ نے نیو یارک میں پاکستانی کو کیسے ہرایا؟

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

امریکا کے اقتصادی مرکز نیو یارک میں پاکستانی امریکن امیدوار عامر سلطان کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اس بار انہیں غزہ جنگ لے ڈوبی۔امریکی پاکستانی ری پبلکن کے مقابلے میں 16 برس سے اس حلقے کی نمائندگی کرنے والے ڈیموکریٹک حریف اسٹیو اسٹرن کو کسی دشواری کا سامنا نہیں ہوا، اس بار وہ دو گنا مارجن سے جیت گئے۔خوشدلی سے شکست تسلیم کرتے ہوئے عامر سلطان نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ وہ ان تمام ووٹرز اور سپورٹرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انتخابی مہم میں ساتھ دیا، ووٹ ڈالنے نکلے اور حق میں نتائج نہ ہونے کے باوجود اپنا قیمتی وقت نکال کر حوصلہ افزائی کیلئے آئے۔ عامر سلطان نے مستقبل کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی بھی بتائی۔پاکستانی امریکن عامر سلطان نیویارک کے حلقہ نمبر دس سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے۔ انہوں نے 26 ہزار 241 ووٹ لیے جو 44 اعشاریہ 1 فیصد ہیں۔عامر سلطان کے ڈیموکریٹک حریف اسٹیو اسٹرن 33 ہزار 200 ووٹ لے کر اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے جو کہ 55 اعشاریہ 8 فیصد بنتے ہیں۔ اس طرح پاکستانی امریکن امیدوار کو 7 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔