Published: 07-11-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف سے)جھنگ پولیس کی کاروائی، کمسن بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار۔مقامی پولیس کو کمسن بچے سے زیادتی کے واقعے کی اطلاع ملی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کیا گیا اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخارنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بچوں اور خواتین پر تشدد، ظلم اور زیادتی کیخلاف 'Never Again' مہم کے تحت فوری کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔