ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، جو بائیڈن

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔امریکا کے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جانب سے نامزد ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی شکست کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلا خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ 20 جنوری کو امریکا میں اقتدار کی پُرامن منتقلی ہوگی۔ بطور صدر پُرامن طور پر عہدے کی حوالگی میرا فرض ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ جمہوریت میں ہمیشہ عوام کی رائے چلتی ہے، صرف جیت ہونے پر ہی ملک سے پیار کا اظہار نہیں کیا جاتا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کل ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی۔