ریچا چڈھا اور علی فضل نے 4 ماہ بعد بیٹی کا نام رکھ دیا

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور ان کے شوہر علی فضل نے نومولود بیٹی کی پیدائش کے تقریباً 4 ماہ بعد اس کا نام بتا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی بیٹی اور شوہر و اداکار علی فضل کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنی ننھی پری کے نام سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اس کا نام زونیرا ادا فضل رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نام اردو زبان میں ہے جس کے معنی جنت کے پھول کے ہیں جبکہ ادا لفظ جرمن اور یونانی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی محنتی کے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل کی سال 2020ء میں شادی ہوئی تھی۔ان کے گھر 16 جولائی 2024ء کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔