Published: 08-11-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرایئس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرایئس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام پراہئس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام پرایئس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کھنگ علی اکبر بھنڈر نے تمام مجسٹریٹس کو روزانہ کی بُنیاد پر اپنی کارگردگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا عوامی تکلیف کے پیش مظر کسی کو زخیرہ اندوزی یا گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور اس عمل کو یقینی بنائے جائے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کسی صورت مہنگے دامواں اشیا خورد نوش فروخت نہ کر سکیں۔