ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی ہدایات‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیواے ڈرائیوران کیخلاف جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد

Published: 08-11-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کم عمر ڈرائیوران،کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں،بدوں رجسٹریشن گاڑیوں،موٹرسائیکل، بدوں ہیلمٹ، بدوں ڈرائیونگ لائسنس ون ویلنگ، کالے شیشے والی گاڑیوں، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لانے کیلئے جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا-جس میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو جرمانہ کے علاؤہ ضبط بھی کیے گیے ایس  پی کوٹلی نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے جنرل ہولڈ اپ کیا جا رہا ہے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے- دوران جنرل ہولڈ اپ ناکہ پوائنٹ پر پولیس کے ساتھ چیکنگ میں تعاون کریں - بدوں فٹنس گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے نہیں دیا جائے گا-والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں، موٹر سائیکل ہرگز نہ دیں -