ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

پاکستان کے تن ساز بلال احمد نے 15ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ بلال احمد نے مین فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔علم میں رہے کہ بلال احمد نے گزشتہ سال ساؤتھ ایشیا ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس سلسلے میں سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور کا کہنا تھا کہ بلال احمد کو پرائیویٹ اسپںانسرشپ سے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے بھیجا۔اپنی اس کامیابی پر بلال احمد کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔