جھنگ: بد نام زمانہ بس سروس شالیمار کا عملہ غنڈہ صفت‘ کرمنل ریکارڈ یافتہ پر مشتمل ہے‘ کھلے عام بد معاشی

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)گزشتہ روز صبح سویرے جھنگ کی بدنام زمانہ بس سروس شالیمار (المعروف بندے مار) کے غنڈہ صفت بدمعاش‘بد قماش‘بد اخلاق‘بے غیرت اور کرمنل ریکارڈ یافتہ سروس فراہم کرنے والے عملہ میں موجود‘ڈرائیور‘ کنڈیکٹر اور ہیلپرنے مل کر عدالتی اہلکاران پر دوران سفر اس وقت اچانک حملہ کر دیا جب کرایہ کا مطالبہ کرنے پر اہلکاران نے حسب معمول فی کس 250روپیہ کرایہ ادا کیا مگر انتہاء بد تمیزی بد اخلاقی اور گندی غلیظ گالیاں نکالتے ہوے عدالتی اہلکاران سے وصول کیا گیا 250روپے کرایہ یہ کہہ کر واپس کر دیا گیا کہ پورا کرایہ جو 300 روپے بنتا ہے دو ورنہ گاڑی سے نیچے اتر جاؤ‘اہلکاران اس کی منت سماجت کی کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی ڈیوٹی پر جاتے ہیں اور 250روپے فی کس کرایہ ہی ادا کرتے ہیں لہذا  مہربانی کرو۔ مگر بس سٹاف کے عملہ نے عدالتی یونیفارم کا بھی لحاظ نہ کیا اور غلیظ گالیاں نکالتے ہوے گریبان سے پکڑ لیا اور تپھڑوں،  مکوں، گھونسوں ٹھڈوں کا ازادانہ استعمال کرتے ہوے عدالتی  اہلکار پر حملہ کر دیا اور مار مار کر یونیفارم پھاڑتے ہوئیشدید زخمی اور  لہولہان کرتے ہوئے بس روک کر نیچے دھکا دے کر فرار ہوگے۔  ہم جملہ سٹاف سیشن کورٹ ضلع جھنگ اس حملہ کی پر زورشدید  الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور اپنے ادارے کے سربراہ جناب عزت مآب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب جھنگ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وقوعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ حملہ میں مضروب اہلکاران کی داد رسی کی جا سکے۔  ڈسٹرکٹ جھنگ بار کے معزز وکلا صاحبان سے بھی گزارش ہے کہ اس وقوعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا بھر پور کردار عمل میں لایا جاوے۔  عوام الناس سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ جھنگ کی اس بدنام زمانہ بس سروس شالیمار (المعروف بندے مار)  کا بائیکاٹ کیا جاوے اور متبادل سروس استعمال کی جاے تاکہ دیگر کسی مسافر کے ساتھ ایسا نہ ہو سکے۔