ذاتی، سیاسی اور گروہی مفادات سے معاشرے کو نکالنا ہوگا‘ محمد فائق شاہ

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈیجیٹل دنیا اور جدت سے مقابلہ کرنے کے لیے تربیت کی ضرورت ہے، دنیا کا زیادہ تر کاروبار اور روزگار جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں انہیں وسیلہ بنا کر پاکستان کو سرمایہ کاری کا حب بنایا جا سکتا ہے، ذاتی، سیاسی اور گروہی مفادات سے معاشرے کو نکالنا ھوگا، حب الوطنی اور اقدار کا فروغ ضروری ہے، انصاف ملے گا تو سب قومی وحدت سے جڑ جائیں گے،  امن ترقی پارٹی باشعور نوجوانوں اور محب وطن تحریک کا قافلہ ھے،محمد فائق شاہ  امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا اور جدت سے مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کو مواقع دینے ھوں گے، دنیا کا زیادہ تر کاروبار اور روزگار جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، ھمیں جدید خطوط پر تربیت اور شعور دینا ھوگا یہی وقت باتوں کا نہیں عمل کا ھے، تمام ادارے یک سو ھو کر معاشرے کو انصاف فراہم کریں لوگ قومی وحدت کی مثال بن جائیں گے، سیاسی جماعتوں کو گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ھوگا، انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلے اور پالیساں ھی بحران سے نکالتی ہیں، قومی سیاست اور معیشت دونوں عدم استحکام، عدم توازن اور ذاتی مفادات کا شکار ہیں، خیبر سے کراچی تک کاروباری طبقات، تجارت اور سرمایہ کاری شدید متاثر ھے، ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے کاروبار سمیٹ رہی ہے، مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ حکمرانوں کو احساس تک نہیں، اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا صبح وشام سیاسی مسائل اور عدالتی محاذ سرگرم ھے وہ بھی طبقات تک محدود اور عوام کو دھوکا دینے کے لیے ھے، عوام کے سامنے ایک فلم چلائی جاتی ہے وقت آنے پر اس میں کلائمکس دیا جاتا ہے، ھیرو اور ولن کی جنگ ریتی ھے، اسی دنگل میں عوام کو کچل دیا جاتا ہے، عوام کا خون نچوڑ کر ٹیکس لئے جاتے ہیں اور اپنا ذاتی بجٹ پورا کیا جاتا ہے، معیشت کہانی اس سے آگے نہیں بڑھتی، محمد فائق شاہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ عوام یہ فلم مزے سے دیکھ رہے ہیں اور بھوک و افلاس میں بھی ھیرو کے انتظار میں رہتے ہیں، مسیحا آئے گا ھمیں بچا لے گا، وہ پورا ٹائٹینک ڈبو دیتا ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی باشعور نوجوانوں اور باصلاحیت افراد کی تحریک ھے جو کروڑوں نوجوان کو تربیت، شعور اور بیداری کے ذریعے ملک کی قیادت سونپنا چاہتی ہے، خواتین، مرد اور خصوصاً نوجوان طبقات آگے آئیں اس سفر کو منزل عطا کریں، امن ترقی پارٹی مکمل خاکہ دے رہی ہے